Monday January 27, 2025

ڈیمز کے فنڈز کے نام سے لوٹ مار شروع ہو گئی، انتہائی خوفناک انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مہمند ڈیم اور دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈز قائم کردیے ہیں تو اس کی آڑ میںجعلسازی کے ذریعے لوٹ مارکرکے رقوم بھی بٹورنا شروع ہو گئے ہیں۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں خود کو واپڈا کا اہلکار ظاہر کرکے لوگو ں سےپانچ سو روپے ڈیم فیس اینٹھنے واے ایک گروہ کا

انکشاف کیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن سید علی نے نو سربازی کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر اے ایس پی گلشن راوی نو شیر وان علی کی نگرانی میں ایس ایچ او گلشن راوی اظہر حسین کے ہمراہ جو پولیس ٹیم تشکیل دی. اس ٹیم نے مذکورہ گینگ کا تمام ریکارڈ اکٹھا کیا اور ان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سپیشل چیکنگ اور ناکہ بندی کر رکھی تھی، ایس ایچ او اظہر حسین کو اطلاع ملی کہ مذکورہ گینگ نے ایک گھر میں نوسربازی کی واردات کی ہے اور فرار ہوگئے .روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اطلاع پر پولیس ٹیم نے فوری ناکہ بندی کر کے نو سرباز گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونیوالوں میں ملزمان منشاء ، شہان علی ، ابو بکر اور ایک عورت شامل ہیں، ایس پی سید علی کے مطابق ملزمان گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں اپنے آپ کو واپڈا اہلکار بنا کر فی میٹر 500 روپے ڈیم فنڈ وصول کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے گروہ میں دو عورتیں بھی شامل ہیں جن میں سے ایک گرفتار کر لیا گیا ہے ، دوسری کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

FOLLOW US