اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل جانے کے باعث چودھری نثار علی خان کے الیکشن مہم خطرات سے دوچار ہو گئی ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار قمر السلام راجہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان اور چودھری نثار علی خان پریشان میں مبتلا ہیں
۔سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہونے سے ملکی سطح پر عام انتخابات میں گہرے نقوش چھوڑنے کے ساتھ نواز شریف اور مریم نواز کے ناپسندیدہ شخصیت چودھری نثار علی خان پہلی زد میں آ گئے ۔ میاں محمد نواز شریف نے اپنے ملاقاتیوں اور ہمدردوں کو اشارہ دیا ہے کہ وہ ان کی ملاقات کے لئے لیگی پرچم کے ساتھ اڈیالہ جیل میں آئیں اور راجہ قمر السلام کے بینرز اور الیکشن مہم کے سلسلے میں دیگر تدابیر کو سامنے رکھیں۔ روز مرہ کی لیگی رہنمائوں نواز شریف کے ساتھ ملاقات اور اڈیالہ جیل کے راستوں پر قمر السلام راجہ کی مفت کی تشہیر چودھری نثار علی خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بن گئے ۔ اس سلسلہ میں اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان نے اپنے بااعتماد رفقاء سے بات چیت کرتے ہوئے برملا اظہار کیا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کی اڈیالہ جیل میں آمد ان کے الیکشن میں گہرے اثرات مرتب کریں گے