راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) جیل کا کھانا کھانے سے مریم نواز کی طبیعت خراب ہوگئی،معدے میں تکلیف ہونے کے باعث بار بار چہل قدمی کرتی رہیں ،جیل حکام کی دوڑیں لگ گئیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دو روز تک جیل کا کھانا اور چائے پینے سے معدہ میں تکلیف محسوس کی اور گزشتہ روز یہ تکلیف بڑھ جانے کے باعث جیل حکام سے شکایت کی ،ڈاکٹروں نے معمول کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں بیرک میں چہل قدمی کی ہدایات کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ان کی صحت اب بہت بہتر ہے ۔ جیل حکام نے مریم نواز سے بات چیت کے سکھ کا سانس لیا ۔ مریم نواز نے گزشتہ شب خواتین کی بیرک میں گزاری اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ خواتین اور بچیوں سے متعلق جیل کی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھیں گی ۔