Monday January 27, 2025

ـ” ایک ہاتھی کو تو جیل پہنچا دیا ہے ، اب دو رہ گئے ہیں، ان کو بھی میں بہت جلدـ” عائشہ گلا لئی یہ کیا کہہ گئیں، ایسا بیان دے ڈالا کہ پاکستانی ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف راہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلہ لئی نے کہا ہے کہ ایک ہاتھی جیل میں پہنچ چکا جبکہ دیگر دو ہاتھیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کے لئے اپنا مشن جاری رکھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں صرف جوتا ، گھڑی اور بیل

چور کو جیل میں بند کیا جاتا تھا جبکہ اب تاریخ بدلنے لگی ہے ملک و قوم کو نقصان دینے والے عناصر کو سزائیں ہونے لگی ہیں ۔ جس کی مثال نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ہیں۔یہ شخص پاکستانی قوم کا مجرم ہے اور ملک میں سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار بھی ہے ۔ایک غدار ہی پاکستان کے سپریم کورٹ ، فوج اور دیگر اہم اداروں پر حملہ کر سکتا ہے اور عام پاکستانی محب وطن ہونے کے ساتھ اپنے ملک و قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔نواز شریف مجیب الرحمان بننے کی کوشش کرتا ہے اور قوم کو فوج سمیت دیگر اداروں کے خلاف بڑکانے کی ناکام کوششیں بھی کرتا رہا ہے ۔

FOLLOW US