Monday January 27, 2025

” ماں جی ! لوگ ٹھیک ہی تو کہتے تھے، سب کچھ سچ ثابت ہو گیا،پوچھیں ذرا اس سے ” نوازشریف جیل میں ملنے آئے شہبازشریف پر پھٹ پڑے اپنی والدہ کے سامنے اپنے بھائی کوکھری کھری سناتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا ، چونکا دینے والی خبر

راولپنڈی(آن لائن) اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران نواز شریف نے گلے شکووں کے علاوہ شہباز شریف سے 13 جولائی کی ریلی کی فوٹیج مانگ لی اور شہباز شریف اس سلسلے میں تمام ملاقاتوں اور اجلاسوں سے متعلق بھی معلومات مانگ لی ہیں۔ماں آپ گواہ رہنا جو خدشات تھے وہی نکلے ہیں ۔ نواز شریف کا شہباز کی جانب اشارہ

کرتے ہوئے ماں سے سوال؟ گزشتہ روز شریف خاندان شہباز شریف کی قیادت میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل گئے اس موقع پر نواز شریف نے اپنی فیملی کے افراد سے ہٹ کر شہباز شریف سے گرمجوشی نہ دکھائی ۔ ماں شمیم اختر نے اس موقع پر نواز شریف سے پیار کیا اور کہا کہ میری د عا ہے آپ ہر میدان کو خوش اسلوبی سے فتح کریں گے ۔اس موقع پر نواز شریف نے شہباز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماں آپ گواہ رہنا میرے جتنے خدشات شہباز اور ان کی ٹیم سے متعلق تھے ان خدشات کو میری لندن سے آمد کے موقع پر تقویت ملی ہے اور میری گزارش ہے کہ تلخ تجربات کے باوجود شہباز شریف نے ایئرپورٹ پہنچنے کے لئے ریلی تاخیر سے کیوں نکالی ؟ اور جگہ جگہ پزیرائی حاصل کرنے کے لئے بے فائدہ وقت ضائع کیا ۔نواز شریف نے اس موقع پر شہباز شریف سے ریلی کی فوٹیج اور اجلاسوں سے متعلق تفصیلات بھی مانگ لی ہیں

FOLLOW US