کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میر سراج رئیسانی پر خودکش حملے کے بعد 300 گھرانوں میں قیامت ٹوٹ پڑی ایک خاندان کے11 اور دوسرے خاندان کے7 افراد خودکش حملے میں شہید ہو گئے اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید پر خودکش حملے کے
بعد 300 گھرانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ایک ہی خاندان کے 11 افراد اور دوسرے خاندان کے7 افراد خودکش حملے میں شہید ہو گئے زیادہ تر غریب اور محنت کش لو گ تھے جو صبح کام کے سلسلے میں گھروں سے نکلتے تھے اور رات کو اپنے بچوں کی پیٹ پالنے کے لئے واپس آتے تھے جمعہ کے دن باعث شہید ہونیوالے افراد نے نوابزادہ میر سراج رئیسانی سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں انتخابی جلسے کو کامیا ب بنانے میں شریک تھے کہ اس دوران خودکش حملہ ہوا جس میں 132 سے زائد افراد شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو ئے ۔