Monday January 27, 2025

” ہمیں پاکستان کا وزیراعظم صرف یہ شخص ہی چاہیےـ ” طالبان نے دھمکی دے ڈالی، چونکا دینے والی خبر

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کو افغانستان سے طالبان کی دھمکی آمیز فون کال موصول ہو گئی ۔الیکشن کا میدان چھوڑ دینے او رعمران خان کو وزیر اعظم بننے دینے کی ہدایات دے دی گئیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق رکن خیبر پختونخو ااسمبلی نگہت اورکزئی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں افغان نمبروں سے طالبان نے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صرف عمران خان ہی پاکستان کا وزیر اعظم چاہیئے‘‘ ،

طالبان نے ہمیں انتخابی مہم سے دور کھنے کے لئے ہدایات دیں کہ آپ لوگ سوشل میڈیا پر انتخابی مہم کے حوالے سے پوسٹیں شیئر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں کے حوالے سے چیف کیپٹل پولیس پشاور کو آگاہ کردیا یہی قوتیں پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم سے آئوٹ کرنا چاہتی اور ایک ہی سیاسی جماعت کے لئے راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔

FOLLOW US