لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستا ن تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی آن لائن کتاب میں عمران خان کی نجی زندگی کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ اپنی کتا ب میں انھوںنے عمران خان کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹایرین کو بھی زیر بحث لایا ہے۔ لکھتی ہیں کہ عمران خان ٹایرین کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں اور اس پر بے پناہ اعتماد کرتے ہیں ،کتاب کے ایک حصے میں انہوں نے لکھا ہے کہ عمران خان اپنی بیٹی ٹیریان پر بہت فخر کرتے ہیں اور اس کے بارے میں ہمیشہ فخر سے بات کرتے ہوئے نظر آئے ہیں
۔وہ کہتےہیں کہ ٹیرن کی شکل ہو بہو ان کی والدہ شوکت خانم سے ملتی ہے ۔ ریحام خان نے ٹیرن کا ذکر کرتے ہوئے کتاب میں لکھاہے کہ ن لیگ نے اس معاملے کو اتنی ہوا دے دی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو ڈر کہ اگر میں اسے ابھی پاکستان لے آیا تو شریف برادران اسے سیاسی فائدہ کیلئے استعمال کر سکتے ہیں