لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )نوازشریف کے لندن میں مقیم خاندان کے لئے انتہائی تشویشناک خبرآگئی ہے ۔ ایون فیلڈ ہائوس کے باہر احتجاج ، نعرے بازی اور شور شرابوں سے تنگ مقامی افراد نے شہری انتظامیہ کوای میل کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے عدالتی سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے ایون فیلڈ ہائوس کے باہر احتجاج اور نعرے باز ی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے ۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی شہری اس احتجاج سے تنگ آ چکے ہیںاسی
وجہ سے انہوں نے ویسٹ منسٹر سٹی کونسل کو ای میل کی ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیسزا یافتہ فیملی ایون فیلڈ ہاؤس میں رہ رہی ہے، اس فیملی پر پاکستانی عدالتوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا ہے، ایون فیلڈ کے پاس سے گزرتے ہوئے لوگ چور چور کی آوازیں لگاتے ہیں، ای میل میں مطالبہ کیا گیا کہ ایون فیلڈ ہاؤس سے اس مجرم فیملی کو نکالا جائے تاکہ ہم پرسکون نیند سو سکیں۔ ای میل میں کی گئی یہ درخواست حسن نواز اور حسین نواز کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔