Thursday September 18, 2025

مشاہد اللہ نے ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو رینجرز آ گئی اور پھر۔۔۔“

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور ائیرپورٹ آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمشاہد اللہ اور رینجرز اہلکاروں میں جھگڑا ہو گیا۔ نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز

کی آمد کے موقع پر مشاہد اللہ نے ائیرپورٹ کے خارجی راستے سے اندر جانے کی کوشش کی جس پر رینجرز اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔ رینجرز اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر دیگر لیگی رہنماؤں بھی وہاں پہنچ گئے اور رینجرز اہلکاروں کو دھکے دینے کیساتھ ساتھ نعرے بازی بھی کی۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیر بعد مشاہد اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماءاور کارکن وہاں سے ہٹ گئے اور یوں معاملہ خیر و عافیت سے ختم ہو گیا۔