اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاںنوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرکے لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے ۔ اس اہم اور حساس ترین موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف اپنے بھائی میاں نوازشریف سے وفا کے پیماں نبھا نہ سکے ۔
نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا لیکن شہبازشریف لاہور ائیر پورٹ بھی نہیں پہنچ سکے ۔ سابق وزیراعظم کا استقبال کرنے جانے والی مرکزی ریلی چیئرنگ کراس پر ہی پہنچی تھی۔ جو ایئر پورٹ پر نہ پہنچ سکی ۔ ایئر پورٹ پر محض چند کارکن پہنچے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نگران حکومت نے جگہ جگہ رکاوٹیں اور کنٹینر کھڑے کرکے راستے بلاک کر دیے تھے جس کی وجہ سے لیگی کارکنان اور رہنماؤں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، لاہور کے کئی مقامات پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی اور پتھراؤ کے واقعات بھی ہوئے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیل بھی فائر کیے