Thursday September 18, 2025

گرفتار نوازشریف اور مریم نواز کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ کرتے ہی نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک ایسا کام کر ڈالا کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیے جانے کے بعد انھیںلانے والا خصوصی طیارہ نور خان ائیر بیس اسلام آباد لینڈ کر گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ طیارہ اب سے کچھ ہی دیر قبل نور خان ائیر بیس پر اترا ہے۔ نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے نوازشریف اور مریم نواز کو جیل منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔انھوںنے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو اب سے ایک گھنٹا قبل لاہور کے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر رینجرز نے طیارے میں داخل ہو کر حراست میں لے لیا تھا