Thursday September 18, 2025

کیا عمران خان پر بھی پابندی لگنے والی ہے ؟؟؟ اہم اقدام اٹھا لیا گیا ،عدالت سے آنیوالی خبر نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی اور تقریریں دکھانے پر پابندی کیلئے اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ناروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کو گدھا کہا وہ اپنی تقریروں میں گھٹیااور تحضیک آمیز کلمات بولتے ہیں۔ درخواست گزار شخص نے استدعا کی ہے کہ عمران خان کی تقریریں لائیو دیکھانے پر پابندی لگائی جائے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دیا جائے