اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے سابق خاوند اور ان کی سیاسی جماعت کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی کتاب آن لائن شائع کر دی ہے ایک روز عمران خان نے مذاق میں ہنستے ہوئے کہاہے کہ ٹیریان جیسے پانچ اور ہیں۔ میں نے پوچھا پانچ کیا؟ تو کہنے لگے کہ بچے ۔
میں نے حیرت سے کھلی ہوئی آنکھوں کے ساتھ ان کی طرف دیکھا کہ پانچ ناجائز بچے ؟ کیا وہ سب سفید فام ہیں؟ تو کہنے لگے ۔ کچھ بھارتی بھی ہیں۔ جو سب سے بڑا ہے اس کی عمر 34سال ہے۔ میں نے پوچھا کہ ان کی مائیں کیا کہتی ہیں تو عمران خان نے بتایا کہ کئی شادی شدہ ہو کر بھی بے اولاد تھیں۔ اولاد کےلئے یہ سب کیا ۔ لیکن یہ طے ہوا تھا کہ وہ اپنی شادیاں بچانے کےلئے خاموش رہیں گی اور میں بھی خاموش رہوں گا ۔عمران خان نے مزید کہا کہ انھوںنے یہ بات جمائمہ خان کو بھی بتا رکھی تھی۔ ریحام خان کا کہنا ہے کہ ایک شوہر اپنی بیوی کو یہ سب کچھ بتا رہا تھا ۔ اور میں حیران تھی کہ کیا کہوں اور کیا کروں۔