Tuesday November 11, 2025

شاہین ائیرلائن کی اسلام آباد سے دبئی کی فلائٹس بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) شاہین ائیرلائن کی اسلام آباد سے دبئی کی فلائٹس بند کرنے کا اعلان، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شاہین ائیر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سوا ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، اسلام آباد ، دبئی فلائٹس 13 جولائی سے بند ہوں گی، شاہین ائیر لائن سے دبئی جانیوالے مسافر متبادل فلائٹ کا بندوبست کریں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ائیرلائن شاہین ائیر اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان جاری تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں

اعلان کیا گیا ہے کہ شاہین ائیرلائن کی اسلام آباد سے دبئی کی فلائٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شاہین ائیر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سوا ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، اسی باعث 13 جولاائی سے شاہین ائیرلائن کی اسلام آباد سے دبئی کی فلائٹس بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شاہین ائیر لائن سے دبئی جانیوالے مسافر متبادل فلائٹ کا بندوبست کر لیں۔ 13 جولائی سے شاہین ائیر کی اسلام آباد سے دبئی جانے والی تمام پروازیں بند کردی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بقایہ جات کے تنازعے کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔ تاہم بعد ازاں معاملات طے ہونے کے بعد شاہین ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا تھا۔ اب ایک مرتبہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بقایہ جات کی ادائیگی نہ ہونے پر شاہین ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن