Thursday September 18, 2025

پاکستان کا بڑا شہر جنات کے سایے میں آگیا سڑک پر کھڑی گاڑی خود بخود فٹ پاتھ پھلانگ کر سامنے کھڑی دکانوں میں جاگھسی ، جب اسے سٹارٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو کیا ہوا ، ششدر کردینے والی رپورٹ

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا شہر کے اہم تجارتی مرکزکچری بازار میں کھڑی کار پراسرار طور پر فٹ پاتھ پر چڑھ کر2 دوکانوں میں جا گھسی جس سے دوکانوں کے بیرونی کاونٹر الٹ گے۔ اس کو دیکھنے والے جنات کا عمل قرار دیتے رہے،ذرائع کے مطابق ایک شہری کار کو فٹ پاتھ کے ساتھ پارک کر کے شاپنگ کر نے چلا گیا۔بغیر ڈرائیو بند کھڑی کار پراسرار طور پر رینگتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ کر دوکا نوں کے کاؤنٹر سے جا لگی جس

سے دونوں دوکانات کے کاونٹر الٹ گے۔اس پراسرار چلتی کار کو دیکھنے والے لوگ اسے جنات کا عمل قرار دیتے رہے۔ بعد ازاں جب مالک نے آ کر گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی تو گاڑی نہ چل سکی اور اسے دھکا لگاتے رہے۔