Thursday September 18, 2025

سرکاری ملازمین نے کتنی رقم ” ڈیم بنائو مہم” میں جمع کرانے کا اعلان کردیا بڑی خبرآگئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)واسا کے تمام افسران اور ملازمین ایک دن کی تنخواہ ڈیم بناؤ مہم کے فنڈ میں جمع کرائیں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ واسا ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کی مد میں تقریباً10لاکھ روپے فنڈ جمع کرانے کیلئے نامزد کردہ مخصوص بینک میں جمع کرائے جائیں گے۔واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ایپلیکشن واٹس ایپ پر ایک اکائونٹ نمبر اور ایک پیغام بھی گردش کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے

جس میں بتایا جارہا ہے کہ ڈیم بنائو مہم کے لئے اپنے عطیات اس اکائونٹ نمبر پر جمع کرائے جائیں اور قومی فلاح و بہبود کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے ۔