Thursday September 18, 2025

ایک اور ملکی سیاستدان کو انتخابی مہم کے دوران جوتا پڑ گیا سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

جھڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018میں ووٹروں کا ہی الگ ہی رویہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انتخابی مہم کےلئے حلقوں کا رخ کرنے والے امیدواروں کے ساتھ آئے روز ناخوشگوار واقعات پیش آرہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن لڑنے والے میر منورتالپور کے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آگیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ حلقہ این اے 219سے انتخابی امیدوار میر منور تالپور کو ایک شخص نے جوتا دے مارا ۔

اس ویڈیو کو کئی لوگوں نے شئیر کیا ہے ۔ تاہم میر منور تالپور کے قریبی ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ وائرل ہوئی اس ویڈیو کا میر منور تالپور سے کوئی تعلق نہیں ۔ یہ سیاسی مخالفین کی ایک چال ہے۔