اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف او ر ان کی صاحبزادی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی جانب سے قید اور جرمانے کی سزا سنائی جا چکی ہے تاہم فیصلے کے وقت ان کا پاکستان میں موجود نہ ہونا بھی الیکشن کے نقطہ نگاہ سے اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ معروف ملکی سیاستدان نے اسے ” چھوٹی ہوئی ٹرین ” قرار دے دیا ہے ۔ مشہور صحافی اور کالم نگار اوریامقبول جان کہتے ہیں کہ نوازشریف اور مریم نواز سے ٹرین چھوٹ گئی۔ دونوں فیصلے کے وقت لندن میں تھے اب بھلے وہ سات دن پہلے آئیں یا بعد میں ۔
کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ اگر فیصلے کے وقت وہ عدالت میں ہوتے اور دونوں وہیں سے پولیس کے ٹرک میں سوار ہوجاتے تو اگلے 25دنوں کےلئے انھیں لوگوں کی ہمدردیاں حاصل ہوجاتیںاور وہ ہیرو بن کر لوگوں کی ڈسکشن میں رہتے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ جب تک وہ پاکستان نہیں آجاتے لوگوں کو کنفیوژن رہے گی ۔ ایک ایک دن یہی قیاس آرائیاں ہوں گی کہ وہ واپس آئیں گے یا نہیں۔ اور اس کنفیوژن کا براہ راست اثر مسلم لیگ (ن)کے ووٹ پر پڑے گا ۔ انھوںنے ایک سنہری چانس گنوا دیا ہے۔۔ اب صورتحال یہ ہے کہ جب تک وہ پاکستان نہیں آجاتے لوگوں کو کنفیوژن رہے گی ۔ ایک ایک دن یہی قیاس آرائیاں ہوں گی کہ وہ واپس آئیں گے یا نہیں۔ اور اس کنفیوژن کا براہ راست اثر مسلم لیگ (ن)کے ووٹ پر پڑے گا ۔ انھوںنے ایک سنہری چانس گنوا دیا ہے۔