Thursday November 28, 2024

کیپٹن صفدر نے جیلوں اور ہتھکڑیوں کو للکار ڈالا عدالتی فیصلے آنے کے بعد دھماکے دار بیان جاری

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے ۔ اپنے کے خلاف آنے والی کسی بھی سزا کا کوئی خوف نہیں ۔ ہزارہ دھرتی کا بیٹا نوازشریف پر قربان ہونے کےلئے تیار ہے۔ انھوںنے کہا کہ ہتھکڑیاں اور جیلیں سیاستدانوں کا زیور ہوتی ہیں۔ انھوںنے کہا کہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے ۔ تحصیل.

اوگی کے گائوں ڈہری اور برادڑ میں کارکنوں سے ملاقاتوں کے دوران کیپٹن صفدر کا کہناتھا کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ہم عوام کی عدالت میں کامیاب ہوں گے ۔

FOLLOW US