لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ قید اور جرمانےکی سزا جیل سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئی ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہناتھاکہ ووٹ کو عزت دلوانےکی سزا ہمیں جیل کی صورت میں دی جا رہی ہے ۔ انھوںنے مریم نوازکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بچی کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ کیا اس کے پاس کبھی کوئی سرکاری عہدہ رہا۔ اس کا کیا جرم تھا ۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے مریم نواز سے کہا کہ میں پاکستان چلا جاتا ہوں آپ کچھ دن لندن میں رک جائو لیکن یہ بضد رہیں کہ میں بھی آپ ک
ے ساتھ پاکستان جائوں گی۔ اس کا جرم یہ ہے کہ یہ بھی کھل کر بات کرتی ہے اور میں بھی کھل کربات کرتا ہوں ۔ہم دونوں وہ بات کرتے ہیں جو اس ملک میں نہیں ہونا چاہیے ،کسی کے آگے نہیں جھکت