اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی سکیم متعارف کروائے جانے کے بعد کئی دولت مندوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اثاثے ظاہر کرنا شروع کر دیےہیں اور حکومت کی ٹیکس کی آمدن میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ملتان کے ایک معر و ف تعلیمی ادارے کے مالک نے اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 125کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کردیئے ہیں اور اڑھائی کروڑ روپے کے ٹیکسز بھی جمع کرائے گئے ہیں ، آرٹی اوملتان کے مطابق یہ ظاہر کئے
گئے سب سے زیادہ اثاثے ہیں۔واضح رہے ملک میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں 31جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔