اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔سپریم کورٹ نےپی ٹی آئی کے رہنمایار محمد رند کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،ایف آئی آر چھپانے اور ڈگری غلط بتانے پر یار محمد رند کے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔گزشتہ دنوں بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار یار محمد رند کی نااہلی کا ریٹرننگ افسر اور اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا تھاجس کے بعد یار محمد رند نے سپریم کورٹ سے
رجوع کیا تھا۔آج عدالت عظمیٰ نے انہیں بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ادھر پی ٹی آئی کے امیدوا رسردار غلام عباس کو لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔