Monday January 27, 2025

میری والدہ اور کلثوم نواز ۔۔ !عمران خان نے ایسا انکشاف کر ڈالا کہ پاکستانی آبدیدہ ہو گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف صاحب! آپ فیصلہ اخباروں میں پڑھیں گے،قانون کی بالادستی کیلئے نوازشریف کیخلاف فیصلہ کل ہی سنایا جائے،نیب نے کہا کہ 25جولائی تک کسی کونہیں پکڑیں گے، اس کی مذمت کرتا ہوں،ظفرعلی شاہ ذہنی طور پرپہلے ہی شامل ہوچکے تھے۔ انہوں نے آج مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء ظرعلی شاہ کی رہائشگاہ پران کی پی ٹی آئی میں شمولیت ے

موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے اربوں روپے چوری کیے لیکن کسی کاضمیر نہیں جاگا۔ نوازشریف نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہا کہ 2006ء میں فلیٹس خریدے۔مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ نے یہ نہیں دیکھا کہ ن لیگ کا لیڈرپیسے چوری کرکے باہر جارہا ہے۔ لیکن ان کا ضمیر نہیں جاگا۔میں ٹی وی پر دیکھتا تھا کہ ظفرعلی شاہ واحد ہیں جونوازشریف کے خلاف بات کرتا تھا،ان کا دفاع نہیں کررہا تھا۔آپ ذہنی طور پرپہلے ہی تحریک انصاف میں شامل ہوچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ظفرعلی شاہ نے 1997ء میں اسلام آباد میں مجھے الیکشن ہرایا تھا۔ظفر علی شاہ اور ان کے ساتھیوں کوشمولیت پرخوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا جوظفرعلی شاہ نے فیصلہ کیا وہ ملک کیلئے درست ثابت ہوگا۔۔عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو ملکر چلنا پڑتا ہے۔لیکن پارلیمنٹ میں جانے کا فائدہ کیا تھا کہ دونوں جماعتوں نے مک مکا کیا ہواتھا۔ ایک حکومت میں تھی اور ایک جماعت اپوزیشن میں تھی۔دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ میں ایجنڈا طے کیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ کل نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت فیصلہ سنائے گی۔جبکہ میں نے سنا ہے کہ نوازشریف نے کہا کہ میری انتظار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ کون سی دنیا میں ہے؟ قانون سب کیلئے ایک ہوتا ہے۔کیا جوجیلوں میں ہیں ان کو بھی یہ سہولتیں ملتی ہیں؟انہوں نے کہا کہ جب پیسا منی لانڈرنگ کے ذریعے 10ارب ڈالر چوری

ہوکر باہر جاتا ہے ، جس سے ڈالر مہنگا ہوتا ہے اور قرضے لینے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 300ارب کا جواب دینا ہے۔توجب ملک کا وزیراعظم منی لانڈرنگ میں پکڑا جاتا ہے ۔توپھر کوئی ثبوت نہیں دکھا سکے۔۔عمران خان نے کہا کہ کینسر بہت بری بیماری ہے ۔میری والدہ کوبھی کینسر ہوا تھا۔ہماری کلثوم نواز کے ساتھ ہمدردی ہے۔لیکن اس کایہ مطلب نہیں ہے کہ اس کواستعمال کیا جائے۔ نیب کا فیصلہ کل ہی سنایا جائے۔اور قانون کی بالادستی قائم ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے کہا کہ 25جولائی تک کسی کونہیں پکڑیں گے یہ کس دنیا میں ہوتا ہے۔میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب آپ یہ فیصلہ اخباروں میں پڑھیں گے۔

FOLLOW US