حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کا کہناہے کہ حقیقی تبدیلی تو ہم لوگ لے کر آئے ہیں جنھوںنے اپنے امیدواروں سے پارٹی فنڈز کے نام پر ایک روپیہ بھی حاصل نہیں کیا ۔ باغ مصطفیٰ گرائونڈ حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خادم رضوی کا کہنا تھا کہ نوازشریف یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا اور ہم یہ کہتے ہیں کہ آپ کو ختم نبوتﷺ پر حملہ کرنے کی وجہ سے نکالا گیا ۔ آپ دنیا کے ساتھ
ساتھ آخرت میں بھی رسوا ہوں گے ۔ علامہ خادم رضوی نے مزید کہا کہ جب نے ختم نبوت ﷺؑ پر حملے کےخلاف آواز اٹھائی تو ہمار ے نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں۔ ہمیں کہا گیا کہ آپ دھرنا نہ دیں ۔ضائع ہو جائیںگے تو ہم نے کہا کہ اپنے مشن کےلئے ہم ہزاروں جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ آج سورۃ اخلاص اور دعائے قنوت بھی نہ پڑھ پانے والوں کے خلاف مولوی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔مذہبی قوتیں مستحکم ہو رہی ہیں۔