اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمرا ن خان نے آج بارش میں ڈوبی لاہور کی گلیوں اور سڑکوں کا دورہ کیا۔ وہ چپل پہن کر کئی علاقوں میں گھومتے رہے ۔ اس موقع پر میڈیا ٹیمیں بھی ان کے ساتھ تھیں۔ میڈیا کے ایک نمائندے سے ان سے سوال کیا کہ لاہور کا دورہ کیسا رہا ۔ تو انھوںنے فوراً جواب دیا کہ پیرس دیکھ کر آرہا ہوں۔ جس پر وہاں پر موجود ہر شخص کی ہنسی ہی چھوٹ گئی ۔
واضح رہے کہ لاہور میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں کی گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور ریسکیو 1122کو امدادی کارروائیوں کےلئے کشتیوں کا انتظام کرنا پڑ رہا ہے۔