سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 25جولائی 2018کو پاکستا ن کی تاریخ کا سب سے مہنگا الیکشن ہونے جا رہا ہے ۔ جہاں اس پر کھربوں روپے کے اخراجات آرہے ہیں وہیں پر سکیورٹی کے نقطہ نگاہ سے الیکشن بڑا حساس ایونٹ ہو گیا ۔ اب حساس اداروں کی جانب سے چند اہم شخصیات کو الیکشن 2018کے دوران سکیورٹی خدشات سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگرد ی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن 2018میں 18اہم ملکی سیاسی شخصیات
کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ بالخصوص 6پارٹی قائدین کو سنگین خطرات کے حوالے سے خبردار کر دیا گیا ہے۔