Monday January 27, 2025

” اگر اس انتخابی نشان کو ووٹ ڈالا گیا تو یہ سیدھا خلائی مخلوق کو جائے گا ” مریم نواز نے انتہائی حیران کر دینے والا دعویٰ کر ڈالا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جیپ کو ڈالا جانیوالا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا، وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی ، لوگوں سے وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے، میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ منگل کو مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے ہسپتال پہنچی ۔ ہسپتال کے باہر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ وفاداری کسی

نے تبدیل نہیں کی البتہ لوگوں سے وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔ میاں صاحب کے یہ کہنے میں کیا غلط ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ جیپ کو ڈالا جانیوالا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔

FOLLOW US