Monday January 27, 2025

” پارٹی سے وفا کرکے مجھے کیا ملا” تحریک انصاف کے انتہائی اہم رہنما نے استعفیٰ دے دیا مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو دوسری پارٹیوں سے لوگوں کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑ گئی ہے ۔ کئی اہم شخصیات نے پارٹی کو خیرباد کہنا شروع کر دیا ہے ۔ سابق ایم پی اے شاہد محمود اعوان نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔انھوںنے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوا دیا ہے ۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وفاداری کسی کام نہیں آئی ۔ جن لوگوں کے خلاف

تحریک شروع کی گئی آج انھیں ہی پارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ شاہد محمود خان کا کہناتھا کہ صدر مسلم لیگ (ن) نے فون پر رابطہ کیا ہے اور پارٹی میں جائز مقام دلوانے کی یقین دہانی کرا دی ہے جلد ہی اس بارے میں باضابطہ اعلان کروں گا

FOLLOW US