Monday January 27, 2025

“نہ میں پی ٹی آئی کا ہوں اور نہ کبھی عمران خان سے ملا ہوں لیکن میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ عمران خان کامیاب ہوگئے ہیں”

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جب سارے لوگ مل کر ایک آپس میں بول چال ختم کرکے ایک آدمی کے خلاف بولنا شروع کر دیں تو سمجھ لیں وہ کامیاب ہوگیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی رائے دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا نہیں ہوں۔ میری تو عمران خان سے کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی ۔ لیکن میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان نے سارے سٹیٹس کو

کو ایک کونے میں لاکھڑا کر دیا ہے ۔ اب وہ لوگ جن کو میں بدمعاشیہ کہتا ہوں اس کے خلاف بولتے چلے جارہے ہیں اور ان کاخریدا ہوا میڈیا بھی مسلسل عمران خان کے خلاف زہر اگل رہا ہے ۔ لیکن اس ایک آدمی نے ان کا جینا حرام کر دیاہے۔ میں طاہر القادری کی پارٹی کا بھی نہیں ہوں لیکن اس نے پنجاب میں اس مافیا کو لگا دے رکھی ہے ۔ اور اب درمیان میں تحریک لبیک آگئی ہے۔

FOLLOW US