Monday January 27, 2025

الیکشن سے پہلے ہی مسلم لیگ (ن)کا کیمپ اکھڑنا شروع دو انتہائی طاقتور شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیات کے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنوبی پنجا ب کے مرکزی شہر ملتان سے مسلم لیگ (ن)کو دو اہم رہنمائوں کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی صورت میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے ۔ ملتان سے راجن بخش اور تجمل حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونےکا فیصلہ کر لیا ۔ تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس

کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔ انھوںنے کہا کہ تحریک انصاف کو مذہبی شخصیات کی بھی حمایت حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اپنے رہنما بھی آزاد الیکشن لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ انھوںنے کہا کہ نوازشریف نے بغیر کسی ثبوت کے ملک کے ایک ادارےکے خلاف الزام تراشی کی ۔

FOLLOW US