Monday January 27, 2025

جنرل ضیاالحق کے بیٹے اعجاز الحق بہت بڑے دھوکے باز نکلے الیکشن 2018میں تحریک انصاف کو ایسا چکمہ دیا کہ کپتان بھی چکرا جائیں گے

بہاولنگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق بھی پاکستا ن تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ کر گئے ۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد ہی اچانک قومی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی چینل کیپیٹل ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اعجاز الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں کےلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی تھی جس کے تحت حلقہ این اے 169میں پاکستان

تحریک انصاف نے اعجاز الحق کی پارٹی مسلم لیگ (ض) کے مقابلے میں کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ این اے 167میں مسلم لیگ (ض) نے امیدوار کھڑا نہ کرکے تحریک انصاف کو راستہ دینا تھا اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 239اور پی پی 240 میں بھی دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی تھی تاہم اب اعجاز الحق نے حلقہ این اے 169میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ حلقہ این اے 167میں خود کھڑا ہونے کا اعلان کردیا اسی طرح صوبائی اسمبلی کے بھی دونوں حلقوں میں اپنے امیدوار نامزد کر دیے ۔

FOLLOW US