Monday September 16, 2024

چونکا دینے والی خبر پنجاب کے سابق وزیر قانون کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دے دیا گیا

اسلام آباد (مانٰیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے حیران کر دینے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد ایک دوسری جماعت کے امیدوار کو اپنا ٹکٹ جاری کردیا ۔ مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کو تحریک انصاف کا ٹکٹ مل گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماء راجہ بشارت نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصافمیں شمولیت اختیار نہیں کی صرف انتخابی نشان لیا ہے اس سے پہلے تحریک انصاف نے اپنے پارٹی امیدوار زیاد

کیانی کو صوبائی حلقہ پی پی 14 کا ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم اب مسلم لیگ ق کے رہنماء اپنے پارٹی نشان ٹریکٹر کی بجائے بلے کے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن لڑیں گے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پارٹیاں اپنے نشان پر الیکشن لڑتی ہیں۔

FOLLOW US