Monday September 16, 2024

احد چیمہ کے خلاف 11والیمز پر مشتمل ریفرنس جمع کروادیا گیا ‘ انھوںنے قومی خزانے کو کتنا بڑا ٹیکہ لگایا اور کتنی کرپشن کی،اہم رپورٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار ہونے والے احد چیمہ کے خلاف گیارہ والیمز پر مشتمل نیب ریفرنس جمع کروا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ،نیب نے احد چیمہ کے خلاف گیارہ والیمز پر مشتمل ریفرنس جمع کروا دیا ۔ نیب نے احد چیمہ کے خلاف آشیانہاقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں احتساب عدالت میں ریفرنس جمع کروایا ۔نیب ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ حد چیمہ نے قومی خزانے کو

چھ سو ساٹھ ملین کا نقصان پہنچایا۔ احد چیمہ نے آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر من پسندکمپنی کو دیا۔ احد چیمہ نے غیر قانونی ٹھیکہ دے کر کروڑوَں کی کرپشن کی۔

FOLLOW US