Thursday September 19, 2024

پیپلزپارٹی رہنما نے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین پر قبضہ کرکے بے نظیر بھٹو کے نام سے کیا چیز بنا رکھی تھی عدالت کے حکم پر سی ڈی اے حرکت میں آگیا، سب کچھ ملیا میٹ کرکے رکھ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت کے حکم پر وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے پیپلزپارٹی رہنما کے قبضے سے 50کنال اراضی واگزار کروا لی۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیکٹر ایف الیون میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر مبینہ قبضہ اور تعمیرات کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما آغا محمد علی کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 50مرلےکی قیمتی سرکاری اراضی پر کی گئی بے نظیر ہاؤس کے نام سے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ،جبکہ مقامی پاکستان

پیپلز پارٹی کے رہنما کوگزشتہ صبح ہائی کورٹ کے جج شوکت صدیقی کی جانب سے توہین عدالت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل سیاسی کارکونان مبینہ طور پر وفاقی پولیس اورانتظامیہ افسران کی جیب گرم کر کے مہم چلانے کے خاطر سادہ لوح شہریوں اور سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیتے ہیں تاہم پولیس اور انتظامیہ کسی اعلی اتھارٹی کے احکامات کے بغیر خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔

FOLLOW US