Thursday September 19, 2024

“آپ تو لینڈ کروزر والے ہو گئے، ہمیں کیا فائدہ ہوا، 25سال سے اسلحہ کے زور پر یہ چیز چھین رہے ہو” ملکی سیاستدان مسجد میں ووٹ لینے گیا تو نمازیوں نے کیا کیا، چونکا دینے والی خبر آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن 2018کی ایک اچھی بات یہ سامنے آئی ہے کہ لوگوں کو اپنے ووٹ کی اہمیت اوراپنے انتخابی رویے کے حوالے سے ایک شعور آنا شروع ہو گیا ہے۔ جب بھی کوئی سیاستدان ایک بار پھر ووٹ کی درخواست لے کر عوام کے پاس جاتا ہے تو ناراض ووٹرز کھل کر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ ماضی کی طرح اس بات کا

لحاظ قطعی طور پرنہیں کرتے کہ فلاں شخص سابق وزیر رہ چکا ہے یا پھر وزیراعظم ۔ وہ اس کی ظاہری ڈیل ڈول اور عالی شان گاڑی سے مرعوب نہیں ہوتے۔ وہ اپنے علاقے کے مسائل اور ان وعدوں کا کھل کر تذکرہ کرتے ہیں جو وفا نہ ہو سکے ۔ ایسا ہی آج ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے ساتھ ہوا۔ فاروق ستار نے اپنے حلقے کھارادر کا دورہ کیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے میمن مسجد چلے گئے جہاں انہیں نمازیوں نے گھیر لیا، ان کی خوب کلاس لی اور کھر ی کھری میں سنائیں۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ مجھ سے بہادرآباد میں اسلحے کے زور پر کھال چھیننے کی کوشش کی گئی، اللہ سے معافی مانگو فاروق ستار،25سال سے اسلحے کے زورپرکھالیں چھین رہے ہو،اب ووٹ مانگنے آگئے ہو۔ووٹرز کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر بار انہیں ووٹ دیتے ہیں رہنماؤں کے پاس تو لینڈ کروزرآ جاتی ہیں لیکن عوام کی حالت نہیں بدلتی اور اب مسجد میں ووٹ مانگنے آ گئے ہیں۔اس موقع پر شہریوں نے فاروق ستار کو گھیر لیا اور کچھ لوگوں نے ان کے حق میں بھی باتیں کیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر اس بار آپ نے منتخب کیا تو انسان کے بچے بن کر کام کریں گے، آپ ہمیں ووٹ دیں اس بار ہم صحیح طریقے سے کام کریں گے۔

FOLLOW US