Thursday November 28, 2024

گوجرانوالہ میں ایک 10سالہ بچے نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ پولیس اہلکا رآپے سے باہر ہو گئے، تھانے لے جا کر ٹھکائی کر ڈالی واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں ایک دس سالہ بچے کو اپنی حرکت کے وجہ سے کم عمری میں ہی پولیس کی مار کھانی پڑی گئی ۔ تھانے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علی پور چوک میں پولیس وین میں سوار اہلکاروں کو دیکھ کر ایک 10 سالہ بچے نے ہوٹنگ کی، جس پر تھانہ گرجاکھکی پولیس وین میں سوار اہلکاروں نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ بچہ روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر اپنی غلطی کی

معافی مانگ رہا ہے۔پولیس اہلکار بچے کو وین میں ڈال کر تھانے میں لے گئے، جہاں سے چار گھنٹوں بعد بچے کو رہا کردیا گیا۔دوسری جانب سی پی او معین مسعود کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

FOLLOW US