Thursday September 19, 2024

مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کوئی الیکشن لڑنے کوہی تیار نہیں ایک اور رہنما نے پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے صاف انکار کر دیا

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن نزدیک آتے ہی تمام سیاسی جماعتوں کی طرح مسلم لیگ (ن) کو بھی مسائل کا سامنا ہے ۔ لیکن ان مسائل کی نوعیت باقی سیاسی جماعتوں سے مختلف ہو گئی ہے ۔ یہاں مسئلہ ٹکٹ نہ ملنے کا نہیں بلکہ ٹکٹ نہ لینے کا درپیش ہے ۔ کئی بڑی شخصیات مسلم لیگ (ن) کے فورم پر الیکشن لڑنے سے انکاری ہو گئی ہیں۔ فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ سے نزیربرادران نے بھی مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حلقہ این اے 101سے تعلق رکھنے والے چودھری زاہد نزیر اور چودھری عاصم نزیر

نے شیر کے انتخابی نشان پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چودھری زاہد نذید کسی بھی سیا سی جماعت ہوں یا آزاد کامیابی ان کی ہی ہوتی ہے ،جنرل (ر)پرویز مشرف دور میں عاصم نذیر مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے جبکہ 2013ء میں مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے اب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101کو اوپن کئے جانے کا امکان بھی ہے۔

FOLLOW US