Friday September 20, 2024

’’شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان گروپنگ ‘‘ عمران خان اعتراف کرتے ہوئے حل بتا دیا

اسلام آباد(سی پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم فرشتے نہیں انسان ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، شریف برادران یا تو شوکت خانم پر حملہ کرتے ہیں یا میری ذاتی زندگی پر ‘ (ن ) لیگ کو شکست دینے کیلئے ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ‘ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپس موجود ہیں‘ایک بار جب پی ٹی آئی حکومت میں آجائے گی تو یہ گروپنگ ختم ہوجائے گی‘ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز دینے کا عمل کرپشن کو فروغ دیتا ہے‘ارکان قومی و صوبائی

اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کریں گے‘ہماری حکومت آئی تو وہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے‘شریف برادران ہی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں۔ وہ منگل کو یہاں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ہم فرشتے نہیں انسان ہیں،ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں، شریف برادران یا تو شوکت خانم پر حملہ کرتے ہیں یا میری ذاتی زندگی پر ، ( ن ) لیگ کو شکست دینے کیلئے ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ، شریف برادران ہی ریحام خان کی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں۔ دریں اثناء عمران خان نے پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرلیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارٹی میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپس موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک بار جب پی ٹی آئی کی حکومت آجائے گی تو گروپنگ کا خاتمہ ہوجائیگا۔عمران خان نے مزید کہا کہ وہ اقتدار میں آئے تو ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کریں گے کیونکہ یہ عمل کرپشن کو پروموٹ کرتا ہے۔پی آئی اے کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر ان کی حکومت آئی تو وہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے۔

FOLLOW US