Friday September 20, 2024

ن لیگی رہنمائوں کیخلاف نیب کی کاروائیاں نواز شریف نے رہنمائوں کو بڑا حکم جاری کر دیا

لندن (سی پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کے خلاف نیب کارروائیوں پر سخت حکمت عملی کی ہدایت کردی۔ منگل کو نواز شریف کے انتخابی مہم سے متعلق لیگی رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے، گفتگو کے دوران نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کے خلاف نیب کاروائیوں پر بات چیت کی، نواز شریف نے نیب کاروائیوں پر بات چیت کی، نواز شریف نے نیب کارروائیوں کے خلاف سخت حکمت

عملی کی ہدایت کی، نواز شریف نے شہباز شریف سے بھی رابطہ کر کے انتخابی مہم پر گفتگو کی، نواز شریف نے انتخابی مہم سے متعلق ٹیلیفونک کانفرنس کے اہتمام کی ہدایت کی، نواز شریف انتخابی مہم سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

FOLLOW US