Friday September 20, 2024

مسلم لیگ (ن) کے چار امیدواروں نے اپنے ٹکٹ واپس کر دیے آج اجتماعی استعفوں کا بھی فیصلہ کر لیا ، حیران کن صورتحال سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹکٹ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کو بھی شدید ترین داخلی انتشار اور احتجاج کی صورتحال کا سامنا ہے۔ حلقہ این اے 15سے سینئر لیگی رہنما اور سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی کے بھی حمایتی علم احتجاج لے کر میدان میں آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایبٹ آباد سے نون لیگ کے ضلعی وتحصیل عہدیداران (آج) اجتماعی استعفوں کا اعلان کریں گے ۔،سردار مہتاب عباسی کو حلقہ این اے 15کا ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی کارکن ناراض ہوگئے اور

چار امیدواروں نے پارٹی کو احتجاجاً ٹکٹ واپس کردیے ۔حلقہ پی کے 36سے سردار فرید ، پی کے 37سے سرداراورنگزیب ، پی کے 38سے ارشد اعوان اور پی کے 39سے عنایت اللہ نے ٹکٹ واپس کردیے۔

FOLLOW US