Friday September 20, 2024

مسلم لیگ (ن) کے دو بڑے گروہوں میں دشمنی بڑھ گئی جج کی موجودگی میں اندھا فائرنگ کی اطلاعات ، انتہائی تشویشناک خبر

بوریوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی جماعتوں کے درمیان کشمکش کا الیکشن کے نزدیک آتے ہی بڑھ جانا ایک عا م سی بات ہے تاہم اب تو خود ایک ہی جماعت دھڑوں میں بٹ جاتی ہے اور مختلف گروہ ایک دوسرے پر حملہ آور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بوریوالہ میں پیش آیا جہاں مسلم لیگ (ن) کے دو مخالف گروہوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ ں سیشن جج کی موجودگی میں مسلم لیگ ن کے دو دھڑے آپس میں لڑ پڑے۔بات بحث سے شروع ہوئی مگر بات گالم گلوچ تک جا پہنچی تو مخالفین نے ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار نکال لیے ۔اس دوران

اس خبر کو پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں:   وہ پاکستانی سیاستدان جس کا خاندان تقسیم سے پہلےغدار بن کر انگریزوںکا انعام حاصل کرتا رہا جبکہ پاکستان بنتے ہی حکمرانوں کی خوش آمد کرکے اقتدار کے مزے لوٹتا رہا اب وہ خاندان کس حال میں ہے، حیران کن رپورٹ جاری ہو گئی

فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود ایک بچہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔جس کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔

FOLLOW US