Friday September 20, 2024

ـ” تم نشے کی عادت میں پڑے ہوئے ہو، میں پوری دنیا کو بتا دوں گا کہ ” ایسی خبر آگئی کہ تحریک انصاف کی پوری قیادت اور کارکن سر پکڑ کر ہی بیٹھ جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی کی لڑائی پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کےلئے پریشانی کی وجہ بنی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی دو مزید شخصیات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپس میں گتھم گتھا ہو گئی ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف انتہائی سخت نوعیت کے الفاظ کا استعمال کرڈالا

اس خبر کو پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں:   ریحا م خان مسلم لیگ (ن) کی کس شخصیت سے شادی کرنے والی ہیں چونکا دینے والی خبر آگئی

ہے ۔ تحریک انصاف کے عامرلیاقت حسین اور حمزہ علی عباسی کے درمیان لفظی نوک جھوک اور جھڑپ کا انکشاف ہو اہے ۔ ٹوئیٹر پر حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک پیغام میں حدیث شریف شیئر کی، حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر نبی اکرمؐ نے فرمایا آخری زمانے میں ایسے لوگ بھی آئیں گے جو اسلام کو دنیاوی معاملات کے لیے دھوکہ دہی سے استعمال کریں گے اور لوگوں کے درمیان بھیڑ کی چمڑی پہنے ہوئے ظاہر ہوں گے تاکہ اپنی عاجزی ظاہر کر سکیں۔ ان کی زبان چینی سے زیادہ میٹھی ہو گی لیکن انکے دل بھیڑیوں جیسے ہوں گے،(ترمذی)۔ حمزہ عباسی کے اس ٹویٹ پر ڈاکٹر عامر لیاقت مشتعل ہو گئے اور انہوں نے جوابی ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کسی حدیث کا حوالہ نہ دو اور حدیث سے مت کھیلو۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے حمزہ علی عباسی کو کہا کہ تم چینل کا قابل نفرت چہرہ ہو اور تم نشے کی لت میں مبتلا ہو، تمہارے لیے بہتر ہے کہ تم اپنی نوکری ’’اداکاری‘‘ کرو، ورنہ میں بھی بتا دوں گا کہ تمہارا عقیدہ کیا ہے اور تم کس کی تبلیغ کرتے ہو۔ اب دفع ہو جاؤ۔اس طرح سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے دونوں رکن آپس میں الجھ پڑے۔

FOLLOW US