Friday September 20, 2024

تحریک انصاف کی سب سے زیادہ مالدار خاتون امیدوار سامنے آگئیں برطانیہ میں فلیٹس، سعودی عرب کی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ حصہ، اکائونٹس میں کتنی دولت موجود، حیران کن رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی ایک خاتون امیدوار کے اثاثوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئی ہیںعائشہ نذیر جٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اندرون اور بیرون ملک اثاثے 1 ارب 30 کروڑ 49 لاکھ95 ہزار 967 روپے ظاہر کیے گئے ہیں۔انہوں نے اندرون ملک اثاثہ جات کی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی ہے جبکہ برطانیہ میں فلیٹ اور سعودی عرب میں کنسٹرکشن کمپنی میں وہ 18 کروڑ 83 لاکھ کی حصہ دار ہیںانکے پاس زیورات اور فرنیچر کی مالیت 40 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے انکے پاکستانی بنک اکاونٹس

میں 2 لاکھ 79 ہزار روپے موجود ہیں۔عائشہ نذیر جٹ کے سعودی عرب کے اکاونٹ میں 990 ریال اور برطانیہ میں دو جوائنٹ اکاونٹس میں ایک لاکھ 14 ہزار 468 پاونڈ ظاہر کئے گئے ہیں عائشہ نزیر جٹ نے اپنے اثاثہ جات کو اپنے شوہرکے ساتھ مشترکہ ظاہر کیا ہے

FOLLOW US