اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عمران خان کے اس بیان کا جواب د ے ڈالا ہے جس میں انھوںنے کہا تھا کہ خواجہ آصف بیرون ملک میں 16لاکھ روپے ماہانہ کی ملازمت کرتا تھا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے جیو نیوز کے اکائونٹ پرعمران خان کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے
” الحمداللہ ملازمت کرتا تھا۔ تیری طرح مفت بر ی نھیں کرتا۔لوگوں کے مال پہ عیاشی اور بیگانے خرچے پہ عمرے۔ روٹی کبھی پلے سے نھیں کھائی۔ تیر ے تے گھر کا خرچہ لوگوں کے ذمے ھے۔۔لوگوں کو کہتا ھے مینو ں نوٹ دکھائو میرا موڈ بنائو”