لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)چوہنگ کے علاقہ میں عاشق کو اپنی محبوبہ سے ملنے جانا مہنگا پڑ گیا ، لڑکی کے بھائیوں نے بد ترین تشدد کے بعد سر کے بال ، بھنویں اور مونچھیں مونڈ ڈالیں ،پولیس نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں کاشف نامی شخص اپنی محبوبہ سے ملنےکیلئے گیا تاہم اسی دوران لڑکی کے بھائی بھی پہنچ گئے جنہوں نے اسے قابو کر کے اس پر تشدد شروع کر دیا اور بعد ازاں اس کے سر کے بال ، بھنویں اور
مونچھیں مونڈڈالیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے کاشف کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ دوملزمان شکوراور قاسم کوحراست میں لےکرتحقیقات شروع کر دیں۔