عمران خان کو سکیورٹی اور پروٹوکول ملنا دھاندلی ہے نگران وزیر داخلہ پی ٹی آئی کے کارکن بنے ہوئے ہیں ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے سنگین الزامات عائد کر دیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان عمران خان کو سکیورٹی فراہم کیے جانے پر پیپلزپارٹی نے کئی سوالات اٹھاتے ہوئے اسی پری پول دھاندلی قرار دے دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور چئیرمین سینٹ نئیر بخاری نےکہا ہے کہ عمران خان کو اس طرح کا غیر معمولی پروٹوکول ملنا پری پول رگنگ ہے۔انھوںنے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ،پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں۔ نیئربخاری نے سوال اٹھایاکہ عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول سوالیہ نشان ہے۔عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے300 رینجرزاہلکاروں کی تعیناتی

حیران کن ہے۔نیئربخاری نے احتجاجاً کہاکہ عمران خان کیلیے غیر معمولی پروٹوکول قبلاز وقت دھاندلی ہے۔جنہیں دہشتگردوں سے خطرہ ہے،ان کیلیے کوئی سیکیورٹی نہیں۔