“مجھ میںکوئی فنی خرابی تو نہیں تھی لیکن شادی اس لئے نہیں کی کیونکہ” شیخ رشید نے اینکر کے سوال کا انتہائی دلچسپ جواب دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنے دلچسپ اور منفرد چٹکلوں کی وجہ سے پاکستانی سیاست میںایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ایک بار پھر انھوںنے اپنی شاد ی سے متعلق سوال کا جواب دے ڈالا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرا م میں انھوںنےکہا کہ میرے شادی نہ کرنے کے معاملے پر لوگوں نےماضی میں بھی بہت ساری بے بنیاد اور من گھڑت باتیں کی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مجھ میں کوئی فنی خرابی بھی نہیں ہے لیکن میری کچھ ذمہ داریاں تھیں جن کی وجہ سے میں شادی نہیں کرسکا اور آج میں بہت کامیاب ہوں ۔ شیخ رشید نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کےپیچھے بیویاں ہوتی ہیں

۔ اس لئے میں کرپشن سے بھی بچا رہا ہوں اور اللہ نے بہت عزت دی ہے تبھی اپنے موجود مقام پر پہنچا ہوں ۔ شیخ رشید کا مزید کہناہے کہ میری ماں میرے سامنے میری شادی کےلئے روتی رہتی تھی لیکن میں اپنے بہن بھائیوں اور گھر کی ذمہ داریا ں نبھا کر آج پرسکون ہوں اور مجھے شادی نہ کرنے کا کوئی بھی ملال نہیں ہے۔