Friday September 20, 2024

نیب کے صبر کا پیمانہ لبریز آخر کار زلفی بخاری کا بھی نمبر لگ گیا ان کے والد کے بارے میں بھی اہم خبرآگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کپتان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری بھی نیب کے ریڈار میں آ گئے، تمام ریکارڈ کے ساتھ ۲۵ جون کو راولپنڈی آفس طلب کر لیا۔آف شور کمپنیوں کے معاملے پر نیب نے زلفی بخاری اور ان کے والد واجد بخاری کو طلب کر لیا۔ زلفی بخاری کو پچیس جبکہ واجد بخاری کو چھبیس جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب زلفی بخاری کے خلاف چھ آف شور کمپنیاں رکھنے کے معاملے کی انکوائری کر رہا ہے۔ نیب اس سے پہلے زلفی بخاری کو چار نوٹسز جاری کر چکا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی زلفی بخاری کو نیب

میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ نیب انکوائری کی وجہ سے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں موجود ہے۔ نیب نے زلفی بخاری کے والد سابق وزیر واجد بخاری کو 26جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

FOLLOW US