اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے نے چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر کو بھجوادی۔ صدرممنون حسین کی جانب سے سمری پر دستخط کرنے کے بعد ماروی میمن کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے ماروی میمن کے عہدے پر رہنے کی وجہ سے اعتراض کیا جا رہا تھا کہ ماروی میمن کا تعلق مسلم لیگ ن سے جبکہ وہ ایک اہم عہد ے پر بھی براجمان ہے۔ اس لئے ان کو چیئر پرسن بے نظیرانکم سپورٹ
پروگرام کے طور پر عہد ے سے ہٹایا جائے۔ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر ماروی میمن کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد ماروی میمن کو عہدے سے فارغ کردیا جائے گا۔